QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں کا یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان

22 Apr 2020 21:45

سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب دکانیں کھولیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کیلئے دو روز کا وقت دے دیا اور کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب دکانیں کھولیں گے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، ایس او پی آئے نہ آئے، یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔ تاجر رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجاز ت نہیں ہے اور جو دکاندار سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل صنعتکاروں کی جانب سے کراچی کے کاروبار، صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر احتجاج کیا گیا اور سندھ حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت صرف کراچی میں سخت لاک ڈاؤن پر سوال بھی اٹھا دیا۔


خبر کا کوڈ: 858342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858342/کراچی-کے-تاجروں-کا-یکم-رمضان-سے-دکانیں-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org