0
Wednesday 22 Apr 2020 23:18

وزیراعظم نے چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف جو تقاریر کیں، ان پر عمل کرنیکا وقت آچکا، علامہ مقصود ڈومکی

وزیراعظم نے چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف جو تقاریر کیں، ان پر عمل کرنیکا وقت آچکا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے (اخلاق اسلامی قرآن کریم و احادیث مبارکہ کی روشنی میں) کے عنوان سے منعقدہ درسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایمان کامل ہے، جس کا اخلاق اچھا ہو۔ صاحب خلق عظیم سید الانبیاء (ص) نے فرمایا، حسن اخلاق دنیا و آخرت سنوارتا ہے۔ اخلاق حسنہ گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتا ہے جیسے سورج برف کو پگھلا دیتا ہے، جبکہ بداخلاقی اس طرح نیکیوں کو فاسد کر دیتی ہے، جیسے سرکہ شہد کو خراب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء (ص) کی ذات گرامی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے، جو خلق عظیم کے مالک اور مکارم اخلاق کو مکمل کرنے کے لئے مبعوث ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف جتنی تقاریر کیں، اب ان پر عمل کرنے کا وقت آچکا ہے، چینی چوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے، اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں غریب اور امیر کے لئے علیحدہ قانون رہا ہے۔ بااثر چور ہمیشہ قانون کی گرفت سے آزاد رہے ہیں، جس کے باعث ملک ابتری کا شکار ہوا۔ بلا تفریق احتساب کے ذریعے وزیراعظم یہ مثال قائم کریں کہ احتساب فقط حزب اختلاف کا نہیں بلکہ بلا تفریق سب چوروں کے خلاف ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 858348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش