0
Wednesday 22 Apr 2020 23:15

لاک ڈاون میں نرمی پر مسلسل بحث کسی کے مفاد میں نہیں، انجیلا مرکل

لاک ڈاون میں نرمی پر مسلسل بحث کسی کے مفاد میں نہیں، انجیلا مرکل
اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جلد بازی میں پابندیاں اٹھانے کے بجائے احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کانفرنس کال میں چانسلر مرکل نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بعض جرمن ریاستوں میں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ایک غیر ضروری بحث چھڑ گئی ہے کہ مزید پابندیاں کتنی جلد اٹھائی جائیں گی۔ مرکل نے کہا کہ یہ مسلسل بحث کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے جرمنی کو احتیاط اور منظم طریقے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہم وبا کے ابتدائی دور میں ہیں اور اس کے خطرات سے نکلنے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا یہ بہت شرمناک ہوگا کہ ہم لڑکھڑا کر خود کو مصیبت کے گڑھے میں گرا دیں۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں ایک لمحے کے لئے بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے، چوکنا اور منظم رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 858356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش