QR CodeQR Code

پشاور، زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا

22 Apr 2020 23:31

زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول کرنے کیلئے نماز عصر کے بعد رات دیر تک موجود رہیں گے اور کوئی بھی شہادت موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رابطہ کرکے پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کی سطح پر زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل بروز جمعرات مورخہ 23 اپریل 2020 کو بمقام دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف، خیبر پختونخوا، عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں موصول کرنے کیلئے نماز عصر کے بعد رات دیر تک موجود رہیں گے اور کوئی بھی شہادت موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رابطہ کرکے پیش کریں گے۔ رویت ہلال سے متعلق شہادتوں کی معلومات کو مزید بہتر طریقے سے زونل رویت ہلال کو موصول ہونے اور کورونا وائرس کی وباء کے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر اوقاف، خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے تمام ضلعی و تحصیل خطباء کو علاقائی سطح پر رویت ہلال کے اجلاس منعقد کرانے کے بارے میں خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858360/پشاور-زونل-رویت-ہلال-کمیٹی-کا-اجلاس-کل-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org