0
Wednesday 22 Apr 2020 23:54

پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عارف علوی

پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایوان صدر میں اجلاس کی صدارت کی۔ عارف علوی نے صوبائی حکومتوں، علمائے کرام اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی، تحصیل اور دیہات کی سطح پر ان 20 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر تراویح براہ راست نشر کی جائے گی، عوام معاشرتی فاصلے  کو برقرار رکھے اور گھروں میں نماز تراویح پڑھنے کی کوشش کرے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 858366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش