0
Wednesday 22 Apr 2020 23:53

احساس پروگرام میں گلگت بلتستان کا کوٹہ بڑھانے کیلئے سفارشات بھیج دیں، راجہ جلال

احساس پروگرام میں گلگت بلتستان کا کوٹہ بڑھانے کیلئے سفارشات بھیج دیں، راجہ جلال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت جی بی سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار مستحقین کو فی گھرانہ 12 ہزار روپے کی امداد  فراہم کی جا رہی ہے تاکہ لاک ڈاون کے دوران کم آمدن اور ضرورت مند افراد کو مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے نیز وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور ہدایات کے مطابق درخواست گزاروں کے کوائف کا شفاف طریقے سے چھان بین کے بعد یہ امداد  دی جا رہی ہے تاکہ غریب، ضرورت مند افراد کو ان کا حق مل سکے۔ اپنے ایک بیان میں راجہ جلال کا مزید کہنا تھا کہ جی بی سے تعلق رکھنے والے مزید مستحقین کو احساس کیش پروگرام کے تحت امداد فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سفارشات بھیج دی ہیں تاکہ جی بی کے کوٹے کو 25 ہزار سے بڑھایا جا سکے۔ اس مشکل گھڑی میں میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، عوام اپنے آپ کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں۔
خبر کا کوڈ : 858368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش