0
Thursday 23 Apr 2020 00:07

دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری

دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75 ارب روپے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے 75  ارب روپے وزیراعظم احساس پروگرام  کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے، مزدوروں کے لئے منظور کردہ پروگرام کو مزدور کا احساس پروگرام کا نام دیا گیا ہے، مزدوروں کو 75 ارب روپے 200 ارب روپے کے پیکج میں سے فراہم کئے جائیں گے۔ احساس کفالت پروگرام کی موجودہ 3 کیٹگریز میں مزدروں کیلئے چوتھی کیٹگری شامل کی جائے گی، لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد کی جاسکے گی، وزارت صنعت اور دیگر اداروں کو اس ضمن میں میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احساس کفالت پروگرام کے 1 کروڑ 20 لاکھ مستفید افراد اس کے علاوہ ہیں۔ کمیٹی نے رواں مالی سال اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے، پاکستان اسٹیل ملز کے لئے اگلے تین سال کیلئے ہر سال 3 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دی، جنوبی افریقہ میں پاکستان سٹیل مل کے عدم ادا واجبات کے باعث پی این ایس سی کے جہازوں کی ضبطگی کےمعاملہ طے کرنے کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 858374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش