0
Thursday 23 Apr 2020 01:02

وزیراعظم عمران خان کا احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس کیش ڈسٹربیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحقین میں احساس ایمر جنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، جس کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کیلئے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش