0
Thursday 23 Apr 2020 08:16

چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے، مائیک پومپیو

چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے۔ مائیک پومپیو نے وائرس کے ووہان کی تجربہ گاہ سے لیک نہ ہونے کے دعوؤں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جا سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ روز قبل چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہلک کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائرس چین کی لیب میں بنا اور پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔تاہم چین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 858392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش