0
Thursday 23 Apr 2020 11:52
مشکل میں بلا رنگ و نسل انسانیت کاسوچا جائے،مولانا عاصم مخدوم

کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، لیاقت بلوچ

کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کی قیادت میں وفد کی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات، ملک کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ اس مشکل میں بلا رنگ و نسل انسانیت کی بقاء کا سوچا جائے۔ ملاقات میں سید نوبہار شاہ، قاسم علی قاسمی، علامہ حسن  رضا قمی، علامہ اصغر عارف چشتی، احمد سلمان بلوچ، مفتی محمد عمر یونس بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ وقت توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں علماء کی ذمہ داری بڑھ چکی ہے، علماء اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے عوام الناس کو تلقین کریں، یہ وقت انسانیت کی خدمت کا ہے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ اس مشکل میں بلا رنگ و نسل انسانیت کی بقاء کا سوچا جائے، رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر گناہوں کی معافی مانگی جائے۔ علماء منبر و محراب سے قرآن و سنت کو بیان کریں۔ اس موقع پر کوروبا وباء کے خاتمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 858458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش