QR CodeQR Code

لاہور، زونل روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

23 Apr 2020 12:15

اجلاس میں شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی، جس کے بعد وہ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، رمضان المبارک کے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور میں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے جبکہ اجلاس میں چاروں ممالک کے علماء کرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، جامعہ اشرفیہ سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، ادارہ منہاج الحسین سے ڈاکٹر محمد حسین اکبر، مرکز جمعیت اہلحدیث سے ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور جماعت اہلسنت سے مفتی انتخاب نوری سمیت دیگر علماء شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شہر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی، جس کے بعد وہ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، رمضان المبارک کے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 858461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858461/لاہور-زونل-روئت-ہلال-کمیٹی-کا-اجلاس-آج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org