0
Thursday 23 Apr 2020 13:04

کورونا، چین میں یومیہ کیسز کی تعداد 10 تک آ گئی

کورونا، چین میں یومیہ کیسز کی تعداد 10 تک آ گئی
اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کم ہو کر یومیہ 10 تک آ گئی ہے۔ چینی حکام کے مطابق ایک روز پہلے ہی چین میں کورونا وائرس کے 30 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 10 نئے متاثرہ افراد میں سے 6 بیرون ملک سے آئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق ایسے متاثرین کی تعداد 42 سے کم  ہو کر 27 ہو گئی جن میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔ واضح رہے کی وبائی بیماری کورونا وائرس سے چین میں اب تک تقریباً 82 ہزار 8 سو افراد متاثر جبکہ 4 ہزار 632 ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش