QR CodeQR Code

کراچی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تاجر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

23 Apr 2020 15:26

میڈیا سے گفتگو میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں تاجر پس رہا ہے، ایک کو منائیں تو دوسرا روٹھ جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، پیش کیے گئے ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، جبکہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی، جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں تاجر پس رہا ہے، ایک کو منائیں تو دوسرا روٹھ جاتا ہے، گورنر صاحب سے میٹنگ کے دوران سفارشات دینے پر ایک گھنٹے میں کاروبار کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، ہم نے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ڈیمو کیا تھا، دیکھنا چاہتے تھے کہ ایس او پیز پر کس طرح عمل کیا جائے گا، تاجروں کو سہولیات دینے کے بجائے گرفتار کیا گیا، تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، خدارا تاجروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 858487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858487/کراچی-لاک-ڈاؤن-کی-خلاف-ورزی-پر-گرفتار-تاجر-جوڈیشل-ریمانڈ-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org