0
Tuesday 19 Jul 2011 01:04

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوگا

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوگا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کیلئے پارلیمنٹ کا کمیٹی روم نمبر 2 بک کروا لیا گیا ہے اور تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کي ہدایت کر دی گئی ہے۔ میاں نواز شریف بارہ سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے نواز شریف آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 85851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش