0
Thursday 23 Apr 2020 20:33

رمضان کی برکتوں سے استفادہ کیا جائے تو اعتدال پسندی اور متانت کے زیور حاصل ہوسکتے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی

رمضان کی برکتوں سے استفادہ کیا جائے تو اعتدال پسندی اور متانت کے زیور حاصل ہوسکتے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ شاہ نجف میں منعقد ہوا، جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے شرکت کی، جس میں ہیئت آئمہ مساجد پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت پاکستان، تنظیم عزاداری، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، شیعہ خوجہ اثنا عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی یشن، بوتراب اسکاوٹس، پاک حیدری اسکاوٹس مختلف ٹرسٹیز، علمائے کرام و ذاکرین عظام اور مجلس و جلوس کے بانیان نے شرکت کی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی روشنی میں ماہ رمضان میں عبادات، مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے لئے ڈاکٹرز، دانشواران ملت اور تنظیموں کے سربراہان نے تجاویز پیش کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اکابرین ملت اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ہمارے ہاتھوں کو مضبوط کریں، ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے، اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے، اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے، تطہیر نفس اور تزکیہ کے ذریعے جہاں ہم بیرونی مسائل کا مقابلہ آسانی کرسکتے ہیں، وہیں اندرونی اختلافات، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ حالات بھی درست ہوسکتے ہیں اور ان مشکلات پر تطہیر نفس کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے، اگر رمضان المبارک کے دوران روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے اور خدا کے ساتھ خلوص کے ساتھ لو لگائی جائے تو اعتدال پسندی، سنجیدگی اور متانت کے زیور ہمیں حاصل ہوسکتے ہیں، جس سے اختلافات کی حدت اور شدت میں کمی آسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 858547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش