QR CodeQR Code

اجناس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی طرف سے پابندی لگائی جائے، علامہ باقر زیدی

23 Apr 2020 20:51

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گندم کی کٹائی سے لے کر تقسیم تک کے تمام مراحل حکومتی نگرانی میں طے پائے جانے چاہیئے تاکہ کسی کو بھی آٹے سمیت دیگر اجناس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا موقع نہ مل سکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو چکا ہے، حکومت غذائی اجناس کے حوالے سے مربوط اور منظم لائحہ عمل وضح کرے، اس حوالےسید  سے متعلقہ حکام کی عدم توجہی پوری قوم کو کسی نئے بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پورے ملک کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر ایسے مواقعوں کی تاک میں بیٹھے ہوتے ہیں، کورونا وائرس کی وباء کے شروع ہوتے ہی ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر طبی سامان کی عدم دستیابی مافیاز کے متحرک ہونے کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی سے لے کر تقسیم تک کے تمام مراحل حکومتی نگرانی میں طے پائے جانے چاہیئے تاکہ کسی کو بھی آٹے سمیت دیگر اجناس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا موقع نہ مل سکے، لاک ڈاؤن کے باعث اس وقت سب سے زیادہ متوسط طبقہ متاثر ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے انہیں براہ راست ریلیف فراہم کیا جائے، جس وقت تک ملک کے حالات معمول پر نہیں آ جاتے اس وقت تک گندم اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی طرف سے پابندی لگائی جانی چاہیئے تاکہ عام طبقہ مہنگائی سے بچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 858552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858552/اجناس-کی-قیمتوں-میں-اضافے-پر-حکومت-طرف-سے-پابندی-لگائی-جائے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org