0
Thursday 23 Apr 2020 23:53

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف فعال بلکہ انہیں باوسائل بھی بنایا جائے، فیصل سبزواری

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف فعال بلکہ انہیں باوسائل بھی بنایا جائے، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف فعال ہونا چاہیئے بلکہ انہیں بااختیار اور باوسائل بھی بنایا جانا چاہیئے، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے اپنے محدود وسائل میں رہ کر اب تک جو اقدامات کئے ہیں اور آج جس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے وہ قابل ستائش اقدام ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی گلی محلے کی سطح پر یوسی وائز لیکوڈ ہینڈ اسپرے مہم کا آغاز قائد پارک آٹو بھان روڈ پر ایک تقریب سے کیا گیا۔ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری، مسعود محمود، مئیر حیدرآباد سید طیب حسین، ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی، ارکان قومی و صوبائی سمبلی صلاح الدین، صابر قائم خانی، راشد خلجی، ندیم صدیقی، ناصر حسین، سندھ کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق، رکن شفیق احمد، ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی، بلدیہ کے افسران، یوسی چئیرمینز اور بلدیہ کے ویکسینیٹرز اور فائر فائٹرز شریک ہوئے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاون کی حمایت صرف اس لئے کی تھی کہ سوشل ڈسٹنس کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور اس وباء کے اثر کو اتنا کم رکھا جائے کہ ہمارے ملک کے اسپتالوں میں انتظامات ناکافی نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب روزگار اور کاروباری مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب و دیہاڑی دار طبقے میں بلاتفریق رنگ و نسل و زبان راشن کی تقسیم کو یقینی بنائے۔ مئیر سید طیب حسین نے کہا کہ آج شروع کی جانے والی مہم پہلی بار ہی شروع نہیں کی جارہی ہے بلکہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے اقدامات پر عمل اول روز سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 858582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش