0
Friday 24 Apr 2020 00:20

شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کی اے پی سی، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت

شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کی اے پی سی، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کے زیراہتمام آل پارٹیز شیعہ کانفرنس زیر صدارت صدر ایس یو سی آزاد جموں کشمیر علامہ سید صادق نقوی منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے وفد نے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی کی قیادت میں شرکت کی۔ کانفرنس میں سینیئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی، ادارہ فروغ و تبلیغات اسلامی حسینی فاؤنڈیشن علامہ احمد علی سعیدی، ناظم امامیہ آرگنائزیشن سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید اقرار علی اور سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن جعفریہ سید اقتدار حسین نقوی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا سید طالب حسین ہمدانی، نائب صدر شیعہ علماء کونسل حافظ کفایت حسین نقوی بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں یہ طے پایا کہ آئندہ حکومتی ملاقاتوں میں تمام مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شرکت اور فیصلے کئے جائیں۔ کرونا وباء کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اجتماعی عبادات، شب ہائے قدر، یوم القدس، یوم شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور نماز باجماعت میں مراجع عظام کے فتاویٰ کے مطابق عمل کیا جائے گا، آئندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی میزبانی میں ہوگا اور جلد ہی تاریخ کا اعلان ہوگا۔ کانفرنس میں یہ بھی طے پایا کہ ایسے داخلی اور خارجی عناصر جو شر و فتنہ پیدا کرتے ہیں، کی روک تھام کے لیے کام کیا جائے۔ آئندہ روابط بڑھا کر یوم القدس کو مشترکہ طور پر بھرپور انداز سے آئی ایس او کی سربراہی میں حالات کے مطابق منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 858591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش