0
Friday 24 Apr 2020 00:29

گنا جہانگیر ترین کے گلے میں اٹک گیا ہے اور خسرو بختیار امیر خسرو بختیار بن گیا ہے، روف خان ساسولی 

گنا جہانگیر ترین کے گلے میں اٹک گیا ہے اور خسرو بختیار امیر خسرو بختیار بن گیا ہے، روف خان ساسولی 
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما روف ساسولی نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی بدحالی سے بچاو کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا کی مدت نہیں بلکہ یہ طویل مسئلہ ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں استحصالی طبقے ہیں جہاں پر حزب اقتدار سے خیر کی توقع نہیں اور حزب اختلاف سے بہتر کی امید نہیں ہے، تاہم پاکستان کے عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ کبھی کبھار انہیں دیانتدار افسر شاہی میں افسر مل جاتے ہیں جو بھلائی کے کچھ کام کرجاتے ہیں، بالا دست طبقہ نے ہمیشہ عام غریب آدمی کا مذاق اڑایا ہے جو مظلوم وبے کس لوگوں کو امداد پہنچانے کے لئے ٹیموں کے نام بھی جانوروں سے منسوب کرتے ہیں، انتخابی نشان بھی جانوروں کے ناموں پر ہیں مزدور کسانوں کو یکجا ہو کر خوشہ گندم کو انتخابی نشان بنانا ہوگا۔ گنا جہانگیر ترین کے گلے میں اٹک گیا ہے اور خسرو بختیار امیر خسرو بختیار بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر صحافیوں سے کی گئی ملاقات اور سیاسی و سماجی کارکنوں سے کیا۔

روف ساسولی نے مزید کہا کہ عوام کو معاشی بدحالی سے بچاو کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا کی مدت نہیں بلکہ یہ طویل مسئلہ ہے، گذشتہ 74برسوں سے ہمیشہ بالادست اور استحصالی طبقہ نے عوام پر حکمرانی کی ہے اور یہ بالادست طبقہ نیکی اور کارخیر سے ناواقف ہے جو عزت نفس رکھنے والے انسانوں کو ایک سوٹی سے ہانک رہے ہیں، سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ جاگیردار اور سرمایہ دار دونوں بنکوں سے قرضہ لینے اور معاف کرانے میں تجربہ رکھتے ہیں، جنہوں نے 74 سالوں سے اقتدار کو انجوائے کیا لیکن آج عوام شدید مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں اور استحصالی طبقہ ان کی کرونا جیسی نازک صورتحال میں بھی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، ایسے حالات میں حکومت کو چاہیئے کہ وہ لاک ڈان میں نرمی اختیار کرے تاکہ مزدور پیشہ طبقہ اور کسان اپنے خاندانوں کی کفالت کے لئے باہر نکل سکیں۔

روف ساسولی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں اور دوسروں کی بھی صحت کا خیال رکھیں، میں میڈیا اور اہل دانش سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ عزت نفس رکھنے والے سفید پوش تک امداد کی رسائی کی نشاندہی کریں کیونکہ سفید پوش طبقہ ٹرک کے پیچھے نہیں بھاگ سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں روف ساسولی نے کہا کہ میانوالی کے نیازی سے بس یہی توقع تھی، تاہم شوگر مافیا کے تمام ممبران نے عوامی مال کو بے دردی سے لوٹا لیکن گنا جہانگیر ترین کے گلے میں اٹک گیا ہے خسرو بختیار امیر خسرو بختیار بن گئے ہیں، لیکن دیگر شوگر لٹیروں کا نام عوام کو سنائی نہیں دے رہا ہے جہانگیر ترین کو چاہیئے کہ وہ سب لٹیروں کی نشاندہی کریں۔
خبر کا کوڈ : 858593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش