0
Friday 24 Apr 2020 00:51

چاند رات کو رب کے حضور کورونا وائرس سے نجات کیلئے سب مل کر دعا کریں، گورنر سندھ

چاند رات کو رب کے حضور کورونا وائرس سے نجات کیلئے سب مل کر دعا کریں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی طرح ہمارا ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہے لیکن اللہ کا بہت کرم ہے کہ ہمارا ملک پوری دنیا کی طرح اس وباء کا شکار نہیں، گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں احتیاط کے ساتھ جینا ہے اور مستقبل میں ہمیں اس سے زیادہ احتیاط کرنی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایک ایسی طاقت ہمارے ساتھ ہے جو ہم سب کا، پوری کائنات کا پیدا کرنے والا ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہِل سکتا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وائرس پر کنٹرول کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور انہیں اس ضمن میں پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وائرس کی وجہ سے انتہائی تکلیف کا شکار افراد کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کا چاند دیکھ کر اپنے  رب کے حضور ہاتھ دعا کے لئے اٹھائیں کہ اللہ تعالیٰ اس وائرس کا خاتمہ کردے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس ماہِ مقدس میں اللہ سے گِڑ گِڑا کر دْعا کریں کہ اِس وائرس کو ہماری زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردے، چاند رات کو اپنے گھروں کی چھت پر بالکونی پر آئیں، میں بھی انشاءاللہ آپ کے ساتھ دعا کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 858595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش