QR CodeQR Code

چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری

24 Apr 2020 11:22

وفاقی وزیر فواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ہر دفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اُصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، ملائیشیا اور برونائی میں کیلنڈر پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں چاند کی رویت کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس  میں  پہلی مرتبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو بھی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1441 ہجری 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 858641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858641/چاند-دیکھنے-کیلئے-لوگوں-کو-اکھٹا-کرنے-کی-ضرورت-نہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org