QR CodeQR Code

آزادکشمیر میں جمعہ اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

24 Apr 2020 12:02

کورونا ہیلتھ ایمرجنسی پر فوکل پرسن ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ جمعے اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی حکومت نے رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے دوران دوکانیں صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ جمعے اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کورونا ہیلتھ ایمرجنسی پر فوکل پرسن ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ ہفتے میں 5 دن ہو گا، جمعہ اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ دودھ کی دوکانیں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، تمام سرکاری دفاتر کل سے محدود اسٹاف کے ساتھ کھلیں گے۔ ریسٹورنٹ رمضان میں شام 4 سے سحری تک کھلے رہیں گے لیکن وہ صرف پارسل کھانا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اس دوران حجاموں کی دکانیں مکمل بند رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 858649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858649/ا-زادکشمیر-میں-جمعہ-اور-منگل-کو-مکمل-لاک-ڈاو-ن-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org