0
Friday 24 Apr 2020 14:17

پشاور، صحافی میں کرونا کی تشخیص کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی

پشاور، صحافی میں کرونا کی تشخیص کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے صحافی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے ہسپتال کے اندر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ گذشتہ روز مقامی ٹی وی چینل کے ایک کیمرہ مین کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ میڈیا منیجر کے دفتر آگئے جہاں پر انہیں ٹسٹ کرنے کا کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہوں نے دو دفعہ ہسپتال کے میڈیا منیجر عاصم کا انٹریو بھی لیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کل ایل آر ایچ کے میڈیا ٹیم کے ٹیسٹس لے کر لیبارٹری بجھوائے جائیں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں کیمرا مین شہزاد کاظمی پہلے صحافی ہیں جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے دیگر صحافیوں اور بالخصوص ان کے نزدیک رہنے والوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 858663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش