1
Friday 24 Apr 2020 14:27

فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا میں گرفتار فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کرونا میں گرفتار فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی کل تعداد 1,500 ہے جبکہ اس کے طیارہ بردار بحری بیڑے "چارلس ڈیگول" پر کرونا وائرس میں گرفتار ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانسیسی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق چارلس ڈیگول پر موجود کرونا کے مریضوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم دوسرے 15 فرانسیسی فوجی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنے کے بعد اب ریکوری وارڈ میں منتقل کر دیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش