0
Friday 24 Apr 2020 15:38

قطر اور امریکہ کا حملے روکنے پر زور، افغان طالبان کا حکومت پر الزام

قطر اور امریکہ کا حملے روکنے پر زور، افغان طالبان کا حکومت پر الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملے روکنے پر زور دیا ہے۔ وائٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ اور امیر قطر نے افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ قطر کے خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپس میں باہمی سٹریٹیجک تعلقات پر گفتگو کی اور خطے اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ادھرافغان طالبان نے کابل حکومت کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی راہ ميں تمام تر رکاوٹيں اورتاخیر افغان حکومت کی جانب سے ہے جب کہ امريکا بھی اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے ميں ناکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 858683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش