QR CodeQR Code

سندھ، رمضان المبارک میں ہفتے میں 4 روز کاروبار کی اجازت

24 Apr 2020 16:43

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک کاروبار ہوگا، جبکہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے رمضان المبارک کیلئے ضابطہ کار تیار کرلیا ہے، جس کے تحت ماہ رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک میں کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک کاروبار ہوگا، جبکہ  صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی، محکمہ داخلہ ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گا، جس میں وقت بتایا جائے گا۔

پکے ہوئے کھانے کی ڈلیوری شام 5 سے رات 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ماہ صیام سے متعلق فیصلوں پر صدر مملکت عارف علوی اور گورنر عمران اسماعیل کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ ضابطہ کار کے تحت مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات کسی صورت نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ شادی ہالز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی تراویح کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ مساجد میں نماز تراویح میں 3 سے 5 افراد شریک ہو سکیں گے، افطار پارٹیوں پر پابندی ہوگی اور مرکزی شاہراہوں پر دسترخوان لگانا بھی ممنوع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 858689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858689/سندھ-رمضان-المبارک-میں-ہفتے-4-روز-کاروبار-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org