0
Friday 24 Apr 2020 22:15

ماہ رمضان المبارک، قوم کے نام صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغام

ماہ رمضان المبارک، قوم کے نام صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک کےموقع پر قوم کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشااللہ ہم سب مل کر کورونا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک اس کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا ہے کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل درآمد ہی کورونا وائرس کی روک تھام کا واحد ذریعہ اور حل ہے۔ قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں صدر پاکستان نے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مزدور طبقے کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 858750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش