0
Friday 24 Apr 2020 22:38

پشاور میں 80 ہزار رکشے سڑکوں پر آگئے، کورنا مزید پھیلنے کا خدشہ

پشاور میں 80 ہزار رکشے سڑکوں پر آگئے، کورنا مزید پھیلنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ جزوی لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پشاور میں 80 ہزار سے زائد رکشے سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں دوڑنے لگے، محکمہ ریلیف کی جانب سے جلد بازی میں رکشوں کو سڑکوں پر آنے کے اجازت نامہ نے تمام احتیاطیں توڑ دیں۔ نواحی علاقوں میں رکشہ بطور منی بس چلنے لگا، 5،5 بندے رکشوں میں بیٹھ کر پشاور شہر آنے لگے, جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں دھڑلے سے رکشہ ڈرائیورز نے 3،3 سواریاں بٹھائیں، بغیر حفاظتی تدابیر کے سفر اور ایک ہی رکشے میں کئی مسافروں کی نقل و حرکت کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

کورونا سے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پشاور ہے، جہاں اب تک 19 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 239 تک پہنچ چکی ہے، کورونا اندرون شہر پھیلتا جا رہا ہے اور اندرون شہر ہی میں رکشوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور وسیم خلیل نے کہا کہ رکشے میں ایک سے زیادہ مسافر بٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم ابھی خصوصی ایس او پیز جاری نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 858755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش