QR CodeQR Code

مغربی کنارہ، اسرائیلی فوج کے حملے میں دسیوں فلسطینی مظاہرین زخمی

24 Apr 2020 23:50

فلسطینی خبررساں ایجنسی "معا" کیمطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے مزید فلسطینی اراضی کے اسرائیل میں ضم کئے جانے اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف اپنی سرحدوں کے اندر رہ کر احتجاج کرنیوالے فلسطین مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دسیوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم کے رہائشی 16 سال قبل سرحدی دیوار تعمیر کرنیکے بہانے بند کر دی جانیوالی اس گاؤں کی ایک اہم شاہراہ کے کھولے جانے کیلئے ایک عرصے سے ہر ہفتے اپنے گاؤں کے اندر جمع ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی "معا" کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے مزید فلسطینی اراضی کے اسرائیل میں ضم کئے جانے اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اپنی سرحدوں کے اندر رہ کر احتجاج کرنے والے فلسطین مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دسیوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے گاؤں "کفرقدوم" میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں شامل کرنے کے مذموم اقدام کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار پرامن احتجاجی مطاہرے پر اسرائیلی فوج نے اچانک حملہ کر دیا جس سے اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے دسیوں بیگناہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کے مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم کے مزاحمتی رہنما "مراد شتیوی" نے اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتایا کہ غاصب صیہونی فوج نے آج سہ پہر فلسطینی گاؤں کفرقدوم پر بلااشتعال حملہ کر کے وہاں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر سیدھی فائرنگ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم کے رہائشی 16 سال قبل سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے بہانے بند کر دی جانے والی اس گاؤں کی ایک اہم شاہراہ کے کھولے جانے کے لئے ایک عرصے سے ہر ہفتے اپنے گاؤں کے اندر جمع ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 858779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858779/مغربی-کنارہ-اسرائیلی-فوج-کے-حملے-میں-دسیوں-فلسطینی-مظاہرین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org