0
Friday 24 Apr 2020 23:50

مغربی کنارہ، اسرائیلی فوج کے حملے میں دسیوں فلسطینی مظاہرین زخمی

مغربی کنارہ، اسرائیلی فوج کے حملے میں دسیوں فلسطینی مظاہرین زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی "معا" کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے مزید فلسطینی اراضی کے اسرائیل میں ضم کئے جانے اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اپنی سرحدوں کے اندر رہ کر احتجاج کرنے والے فلسطین مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دسیوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے گاؤں "کفرقدوم" میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں شامل کرنے کے مذموم اقدام کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار پرامن احتجاجی مطاہرے پر اسرائیلی فوج نے اچانک حملہ کر دیا جس سے اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے دسیوں بیگناہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کے مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم کے مزاحمتی رہنما "مراد شتیوی" نے اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتایا کہ غاصب صیہونی فوج نے آج سہ پہر فلسطینی گاؤں کفرقدوم پر بلااشتعال حملہ کر کے وہاں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر سیدھی فائرنگ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے کے گاؤں کفرقدوم کے رہائشی 16 سال قبل سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے بہانے بند کر دی جانے والی اس گاؤں کی ایک اہم شاہراہ کے کھولے جانے کے لئے ایک عرصے سے ہر ہفتے اپنے گاؤں کے اندر جمع ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش