0
Friday 24 Apr 2020 23:50

چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانی ڈرائیورز اور کلینرز کو فوری پاکستان آنیکی اجازت دی جائے، عامر آفریدی

چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانی ڈرائیورز اور کلینرز کو فوری پاکستان آنیکی اجازت دی جائے، عامر آفریدی
اسلام ٹائمز۔ خیبر یوتھ فورم کے صدر عامر آفریدی نے کہا ہے کہ کرؤنا وائرس کی وجہ سے حکومت نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند کیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی ڈرائیورز اور کلینرز پھنسے ہوئے ہیں، رابطہ کرنے پر ایک ڈرائیور نے بتایا کہ ڈیڑھ مہینے سے ہم بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں جتنی رقم اور راشن تھی وہ ختم ہوچکی ہے، بیابان میں کھلے آسمان تلے بیھٹے ہوئے ہیں، کوئی ہماری آہ و فریاد نہیں سن رہا۔ رمضان کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور ہماری مشکلات بڑھ رہی ہیں، ہماری وجہ سے ہمارے گھر والے بھی بڑے پریشان ہیں۔ عامر آفریدی نے بتایا کہ اگر حکومت فوری طور پر ان مسافروں کو نہ لائی تو ہم مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 858781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش