QR CodeQR Code

کورونا سے حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنیوالی مساجد کی انتظامیہ کو ایوارڈ دینے کا اعلان

25 Apr 2020 09:23

قومی امن کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا جو مساجد تمام حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گی ان کو سرکاری سطح پر ایوارڈز دئیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی اور کل مسالک علماء بورڈ کے رہنمائوں نے لاہور کی مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ مساجد کے دورے میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کی پاسداری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قومی امن کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا جو مساجد تمام حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گی ان کو سرکاری سطح پر ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ اس موقع پروفیسر سید محمود غزنوی، علامہ شکیل الرحمان ناصر، علامہ علی محمد شاہ، محمد وقاص شاہ، علامہ سید اللہ دین شاہ، علامہ سید صالح محمد شاہ، علامہ ڈاکٹر رضا محمد شاہ، قاری ضیاء محمد شاہ، علامہ مفتی محمد وقاص شاہ، قاری محمد آصف شاہ، حاجی محمد ارشد کلیم، علامہ محمد حیات شاہ، محمد عرفان شاہ، محمد صابر بٹ، پیر محمد جاوید سیفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 858813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858813/کورونا-سے-حفاظتی-ایس-او-پیز-پر-عمل-کرنیوالی-مساجد-کی-انتظامیہ-کو-ایوارڈ-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org