0
Saturday 25 Apr 2020 09:23

امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا کا شکار

امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کورونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔ تازہ واقعے میں امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک51 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش