QR CodeQR Code

یو ٹیوب چینلوں کو میڈیا کیٹگری میں لانے کا فیصلہ کر لیا، فردوس عاشق

25 Apr 2020 10:38

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ یو ٹیوب چینلوں کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے یو ٹیوب چینلوں کو میڈیا کیٹگری میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یو ٹیوب چینلوں کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کے اجلاس میں نوجوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو ٹیوب چینل حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کر سکتے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی نئی پالیسی لا رہی ہے۔ اس کے لیے مالکان پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اندراج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یو ٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پیدا کر سکیں۔ یو ٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے، مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 858832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858832/یو-ٹیوب-چینلوں-کو-میڈیا-کیٹگری-میں-لانے-کا-فیصلہ-کر-لیا-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org