0
Saturday 25 Apr 2020 12:03

پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن کو ترجمے سمیت پڑھنا لازم قرار دیدیا گیا

پنجاب کی یونیورسٹیز میں قرآن کو ترجمے سمیت پڑھنا لازم قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز میں مسلمان طلبہ و طالبات کیلئے قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چانسلر یونیورسٹیز چودھری محمد سرور کی زیرصدارت گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر شریک تھے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو 22 مئی تک تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کیساتھ ملکر طریقہ کار کیلئے سفارشات فائنل کرے گی، اس کے بعد آئین میں ترامیم سمیت تمام اقدامات کو حکومت یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ یونیوررسٹیز کے مسلمان طلباء و طالبات کیلئے قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھنے کا لیکچر سننا لازم ہوگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابط حیات ہے، جس سے رہنمائی لے کر ہم اپنی زندگیوں کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش