QR CodeQR Code

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

25 Apr 2020 12:27

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 858848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858848/پاک-بحریہ-کا-اینٹی-شپ-میزائلز-فائرنگ-کامیاب-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org