QR CodeQR Code

کراچی، کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 6 تاجروں کی ضمانت منظور

25 Apr 2020 15:27

عدالت نے ان گرفتار تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ دیگر ملزمان میں محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مقامی عدالت نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 6 تاجروں کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعیت ہوئی۔ عدالت نے تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر تاجروں کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ان گرفتار تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ دیگر ملزمان میں محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور اس پر اکسانے سے متعلق کیس میں تاجروں حماد پونا والا، محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 858872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858872/کراچی-کورونا-لاک-ڈاو-ن-کی-خلاف-ورزی-پر-گرفتار-6-تاجروں-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org