0
Saturday 25 Apr 2020 16:58

کوئٹہ میں پبلک ڈیجیٹل لائبریری قائم

کوئٹہ میں پبلک ڈیجیٹل لائبریری قائم
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں لوگوں اور کتابوں کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی گئی ہے۔ کوئٹہ میں شہداء 8 اگست کی یاد میں پبلک ڈیجٹیل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں طلباء و طالبات اور مختلف شعبوں سے رکھنے والے افراد پرسکون ماحول میں منفرد اور دلچسپ کتابوں کو مطالعہ کرسکیں گے۔ منتظمین کہتے ہیں کہ ڈیجٹیل لائبریری کے قیام کا مقصد علمی اور تعلیمی حوالے سے لوگوں کوآن لائن کتاب سے منسلک کرنا ہے۔ جدید لائبریری میں طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے شہید وکلاء کے نام سے منسوب لائبریری میں پاکستان سمیت دنیا کے معروف مصنفین کی 3 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 858894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش