QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ جی بی کا گورنر سنکیانگ کو پھر خط، امداد کی اپیل

25 Apr 2020 18:12

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا جس کیوجہ سے مجبوراً گورنر سنکیانگ کو خط لکھ کر امداد کی اپیل کرنا پڑی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گورنر سنکیانگ کو ایک بار پھر خط لکھ کر طبی آلات اور کرونا ٹیسٹ کٹس بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب جی بی میں کرونا ٹیسٹ کٹس ختم ہو گئی ہین جس کے بعد حفیظ الرحمن نے چین کے صوبے سنکیانگ کے گورنر کو خط لکھا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا جس کیوجہ سے مجبوراً گورنر سنکیانگ کو خط لکھ کر امداد کی اپیل کرنا پڑی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی درخواست پر گورنر سنکیانگ کی طرف سے امدادی سامان بھجوایا گیا تھا۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹر، ٹیسٹ کٹس، ماسک اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔


خبر کا کوڈ: 858909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858909/وزیر-اعلی-جی-بی-کا-گورنر-سنکیانگ-کو-پھر-خط-امداد-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org