QR CodeQR Code

چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

25 Apr 2020 19:39

تفصیلات کے مطابق چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف آئٹم کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل ریلیف آئٹمز میں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس، سرجیکل ماسک، حفاظتی لباس، این 95 ماسک اور وینٹیلیٹر شامل ہیں جبکہ میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی طبی ٹیم کل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 858918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858918/چین-سے-امدادی-سامان-کی-دوسری-کھیپ-پاکستان-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org