0
Saturday 25 Apr 2020 19:42

سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے "یاران وطن" پروگرام متعارف

سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے "یاران وطن" پروگرام متعارف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان  نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے یاران وطن کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا۔ یاران وطن کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلے محاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کے انسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے’یاران وطن‘ کے عنوان سے ایک قدم اٹھایا ہےجس کے ذریعے وہ اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش