0
Saturday 25 Apr 2020 19:48

بھتیجی شہباز شریف کے بجائے شاہد خاقان کو پارٹی کا صدر دیکھنا چاہتی ہے، شیخ رشید

بھتیجی شہباز شریف کے بجائے شاہد خاقان کو پارٹی کا صدر دیکھنا چاہتی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داؤد اٹھ کر چلے گئے تھے، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر، پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے، چینی، آٹے والے اور آئی پی پیز سب چور چکاری اندر ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کا جانا ٹہر گیا اور ان کی بچت نہیں ہے، لیکن اگر دوسرا فارمولا اپنا لیں اور ہمیشہ کی طرح راستہ نکالتے ہیں تو اور بات ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کیلیے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش