0
Saturday 25 Apr 2020 19:48

پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی لگا دی گئی

پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پائی پائی کی بچت کرنی ہے۔ اسی مقصد کے لیے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 858924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش