QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ

25 Apr 2020 20:25

ایچ ایم سی کے دورہ کے موقع پر وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں کیلئے ڈاکٹر جاوید کی عظیم قربانی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائیگا، ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کیساتھ ہیں، طبی عملے کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی نے ایچ ایم سی کے ڈاکٹر جاوید کے انتقال پر ہسپتال انتظامیہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے کرونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر جاوید کیلئے فاتحہ خوانی کی، جبکہ وزیراعلٰی نے مرحوم کے اہل خانہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے کہا کہ کہ ڈاکٹر جاوید ہمارے اصل ہیرو ہیں، ڈاکٹر جاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کیلئے ڈاکٹر جاوید کی عظیم قربانی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں، طبی عملے کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلٰی کے مشیر اجمل وزیر اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے علاوہ دیگر اعلٰی حکام بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 858937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858937/وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-محمود-خان-کا-حیات-آباد-میڈیکل-کمپلکس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org