QR CodeQR Code

کرونا وائرس،جی بی میں 1 نیا کیس، 3 مریض صحتیاب

25 Apr 2020 20:42

گلگت بلتستان میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔ نیا کیس نگر سے سامنے آیا ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کا تعلق گلگت سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا جبکہ تین مریض صحتیاب ہو گئے۔ jجی بی میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔ نیا کیس نگر سے سامنے آیا ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کا تعلق گلگت سے ہے۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں ضلع استور کے 38، گلگت کے 27، نگر کے 10، دیامر کے 9، سکردو کے 4 اور گانچھے کا ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 216 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 858940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858940/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-1-نیا-کیس-3-مریض-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org