QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں لاک ڈائون میں 5 مئی تک توسیع

25 Apr 2020 20:54

وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے ۔ صوبے میں حکومت اور پاک فوج ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہے اور یہاں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈائون میں 5 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے ۔ صوبے میں حکومت اور پاک فوج ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہے اور یہاں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ یادر ہے کہ گلگت بلتستان میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر لاک ڈائون مین نرمی کی گئی ہے۔ ہفتہ میں چار روز تک مخصوص دکانوں کو دوپہر ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جبکہ تین روز مکمل لاک ڈائون ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ جی بی میں لاک ڈائون میں نرمی نہ کی جائے کیونکہ خطے میں کرونا وائرس ابھی تک کنٹرول میں نہیں آیا۔ اگر بے احتیاطی کی گئی تو ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 858944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858944/گلگت-بلتستان-میں-لاک-ڈائون-5-مئی-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org