0
Saturday 25 Apr 2020 20:56

سندھ حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ دانشمندانہ قدم ہے، محمد حسین محنتی

سندھ حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ دانشمندانہ قدم ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سندھ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو دانشمندانہ قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرح روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مؤثر بنایا جائے، الخدمت کے تحت سستا مارٹ خوش آئند اور اس کے ذریعے غریب، سفید پوش و مڈل کلاس طبقہ کو فائدہ پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کے تحت ابو حذیفہ مسجد سیکٹر زیڈ فور کراچی میں قائم الخدمت سستا مارٹ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا، لاک ڈاؤن اور کاروبار ساتھ ساتھ چلنا چاہیے، کورونا کی وجہ سے مرنا نہیں بلکہ زندہ رہنا سیکھنا چاہئے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ بیروزگاری و غربت کی وجہ سے لوگ پہلے ہی پریشان اور ذہنی مریض بن رہے ہیں، عوام کو صرف اس سے ڈرانا اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے امید اور حوصلہ دیا جائے، معمول کے مطابق زندگی کو چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام و کاروباری حضرات سمیت عوام کو بھی حکومتی حفاظتی اقدامات اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 858946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش