QR CodeQR Code

استور، قرنطینہ مراکز میں موجود افراد کا روڈ پر نکل کر احتجاج

25 Apr 2020 22:03

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے منی مرگ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بیس دنوں سے قرنطینہ سنٹرز میں رکھا ہے جبکہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بغیر کسی قرنطینہ کے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ استور میں قرنطینہ مراکز میں موجود دو سو کے قریب طلبا و دیگر افراد نے روڈ پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے منی مرگ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بیس دنوں سے قرنطینہ سنٹرز میں رکھا ہے جبکہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بغیر کسی قرنطینہ کے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عام طور پر چودہ روز بعد صورتحال واضح ہوتی ہے اور گھروں کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن ہم یہاں گزشتہ بیس سے پچیس روز سے موجود ہیں پھر بھی ہمیں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمرے میں چھ سے سات افراد کو بند کرکے رکھا گیا ہے، باسی کھانے دیئے جاتے ہیں۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 858956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/858956/استور-قرنطینہ-مراکز-میں-موجود-افراد-کا-روڈ-پر-نکل-کر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org