0
Saturday 25 Apr 2020 22:42
کوئٹہ شہر کی 3 ہزار دکانیں سیل، پشاور میں ڈاکٹر جاں بحق

کورونا کے پھیلاؤ میں شدت، کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز، 227 جاں بحق

پنجاب میں 5046، سندھ میں 4232، پختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656 کیسز
کورونا کے پھیلاؤ میں شدت، کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز، 227 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 227 ہو گئی اور یہ وائرس اب تک 256 افراد کی جان لے چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 287 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 12 ہزار 227 تک جا پہنچی ہے، جن میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 9 ہزار 212 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہو گئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 89 ہو گئی، سندھ میں 78، پنجاب 73، بلوچستان 10 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو گئے جبکہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 46 ہے۔ سندھ میں 4232، خیبر پختونخوا میں 1708 جب کہ بلوچستان میں 656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔ آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ تھا، مگر مساجد میں سحر و افطار کے اوقات میں معمول کی نسبت رش بہت کم رہا۔ دوسری جانب کورونا سے لڑتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا۔ 

کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پہ کوئٹہ شہر کی 3 ہزار دکانیں سیل کی جا چکی ہیں۔ علمائے کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کا کہنا تھا کہ 3 ہزار دکانیں سیل کر چکے ہیں۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تمام مساجد میں بھی پینا فلیکس لگائے ہیں جن پر 20 نکاتی ایس او پیز درج ہیں۔ پریس کانفرنس میں شریک علمائے کرام کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ایس او پیز پر متفق ہیں۔ مولانا انوارالحق نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر 90 فیصد سے زائد عملدرآمد ہو رہا ہے۔ مساجد میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔یہ کہنا غلط ہے کہ مذہبی طبقہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتا واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں لاک ڈاؤن 33 ویں روز بھی جاری رہا جس کے دوران دوران رمضان کے پہلے روزے کے موقع پر بھی دکانیں شاپنگ مالز بند رہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس مقامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 858965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش