0
Saturday 25 Apr 2020 23:00

تمام زائرین صحتیاب قرار، ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر خالی ہوگیا

تمام زائرین صحتیاب قرار، ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر خالی ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وباء کے باعث قائم کیا گیا قرنطینہ سنٹر خالی ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر خالی ہوگیا ہے اور تفتان سے آئے تمام زائرین صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تفتان سے 14 مارچ کو 829 زائرین کو قرنطینہ لایا گیا تھا، ایران سے آنے والے زائرین کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، صحت یاب ہونے والے زائرین کا آخری قافلہ بھی گھروں کو روانہ ہوگیا ہے، گھروں کو جانے والے زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ واضح رہے کہ ان زائرین کو تفتان سے ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے بتدریج انہیں گھروں کو واپس روانہ کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 858972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش